the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
(ایجنسیز)

 قبلہ اول کے تحفظ کے لیے سرگرم ادارے "اقصیٰ فاؤنڈیشن وٹرسٹ" نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے باضابطہ طور پر مذموم ہیکل سلیمانی کا ایک قوی ہیکل مجسمہ قبل اول کے سامنے ایک یہودی مذہبی مدرسے اور معبد کی چھت پر نصب کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقصیٰ فاؤنڈیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے انتظامی شعبے کی جانب سے ہیکل سلیمانی کا مجسمہ "ایچ ھٹوراہ ۔ نار التوراۃ"  کی چھت پر نصب کیا گیا ہے۔ یہ مذہبی اسکول مسجد اقصیٰ کی مغربی سمت میں محض چند میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

بیان کے مطابق جس عمارت کی چھت پر ہیکل سلیمانی کا مجسمہ نصب کیا گیا ہے وہ اتنی وسیع ہے کہ اس میں سیکڑوں افراد با آسانی سما سکتے ہیں۔ صبح اور شام کے اوقات میں درجنوں یہودی اس معبد



کی چھت پر چڑھ کر بیٹھ جاتے ہیں۔ چھت پر جگہ جگہ دور بینیں لگی ہیں جن کی مدد سے مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے قدیم علاقوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اقصیٰ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ یہودی حکومت کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے بالمقابل ٹمپل کا مجسمہ نصب کرنا قبلہ اول کے حوالے سے نہایت خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے نصب کردہ یہ مجسمہ صرف ایک ڈھانچہ نہیں بلکہ مسجد اقصیٰ کی جگہ اس بڑے مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ یہ مجسمہ نصب کرکے اسرائیلی حکومت نے یہودیوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں وہاں جمع ہونے اور قبلہ اول کے لیے خطرہ بننے کی ترغیب دی ہے۔ کیونکہ اب اس  ڈھانچے کی زیارت کی آڑ میں انتہا پسند یہودی مسجد اقصیٰ کے گرد و پیش جمع ہونے کا موقع تلاش کریں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.